ہند یورپی زبانیں
ہند۔ یورپی زبانیں (Indo-European Languages) دنیا کا ایک اہم خاندان السنہ ہے۔ اس لسانی گروہ میں آج کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبانیں شامل ہیں۔ یہ ساڑھے چار سو سے کچھ زیادہ زبانوں کا ایک خاندان ہے۔ انھیں ایک خاندان میں ان کی خصوصیات کی بنا پر رکھا گیا ہے۔ ہند۔ یورپی زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی اور زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں سے زیادہ ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے بھی زبانوں کا یہ خاندان دنیا کے ایک وسیع رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔
ہند۔یورپی زبانیں | |
---|---|
جغرافیائی تقسیم: | سولہویں صدی سے پہلے: یورپ، مغربی، وسط اور جنوبی ایشیاء؛ آجکل: عالمگیر |
لسانی درجہ بندی: | دنیا کے سب سے بڑے لسانی خاندانوں میں سے ایک |
سابقہ اصل-زبان: | پروٹو ہند۔یورپی |
ذیلی تقسیمات: |
|
آیزو 639-2 / 5: | ine |
گلوٹولاگ: | indo1319 |
اپنے آبائی علاقوں میں ہند یورپی زبانوں کی تقسیم
کلٹک
اطالوی (رومانس)
غیر ہند یورپی زبانیں
Dotted/striped areas indicate where multilingualism is common |
اس خاندان کی اہم زبانیں اردو، بنگالی، ہندی، پنجابی، پشتو، فارسی، کردی، روسی، آلمانی، فرانسیسی، ڈینسک، ولندیزی اور انگریزی ہیں۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.