نیو یارک

نیو یارک متحدہ امریکا کے شمال مشرق کی ایک ریاست ہے۔ نیویارک امریکا کی پچاس ریاستوں میں رقبہ کے حساب سے ستائیسویں، آبادی کے تناسب سے تیسری اور شرح آبادی کے تناسب سے ساتویں بڑی ریاست ہے۔ نیویارک جنوب میں نیو جرسی اور پنسلوانیا اور مشرق میں کنیکٹیکٹ، میساچوسٹس اور ورمونٹ کی ریاستیں ہیں۔ نیویارک کی بین الاقوامی سرحد کینیڈا سے ملتی ہے اور شمال مغرب میں اونٹاریو اور شمال میں کیوبیک کے صوبے ہیں۔

نیو یارک ریاست
جھنڈا نشان
دیگر نام: دی ایمپائر اسٹیٹ
نصب العین: ایکسیلسیئر (لاطینی زبان)
Ever upward
سرکاری زبان کوئی نہیں
دیگر زبانیں انگریزی (صرف) 71.8فیصد
ہسپانوی 14.0فیصد
دیگر 14.1فیصد
شہرینیویارکر
دارالحکومتالبانی
سب سے بڑا شہر (آبادی) نیویارک شہر
سب سے بڑا میٹرو علاقہنیویارک میٹروپولیٹن علاقہ
رقبہ نمبر ستائیسواں امریکا میں.
 - کل رقبہ54,556 مربع میل
(141,300مربع کلومیٹر)
 - چوڑائی285 میل  (455 کلومیٹر)
 - لمبائی330 میل (530 کلومیٹر)
 - % پانی13.5
 - عزض بلد40° 30′ N to 45° 1′ N
 - طول بلد71° 51′ W to 79° 46′ W
آبادی نمبر تیسرا امریکا میں.
 - کل آبادی19,465,197 (2011 تقریباً)
 - آبادی کی کثافت412/مربع میل  (159/مربع کلومیٹر)
نمبر ساتواں امریکہ میں.
ارتقاع 
 - سب سے اونچا مقام مارسی پہاڑ
5,344 فٹ (1628.85 میٹر)
 - اوسط1,000 فٹ  (304.8 میٹر)
 - سب سے نیچا مقامبحر اوقیانوس
sea level
اتحاد میں شمولیت  جولائی 26, 1788 (گیارہواں)
گورنراینڈریو کومو (ڈیموکریٹ پارٹی)
لیفٹیننٹ گورنررابرٹ ڈفی (ڈیموکریٹک پارٹی)
مجلس قانون سازنیویارک قانون ساز مجلس
 - ایوان بالاریاستی سینیٹ
 - ایوان زیریںاریاستی اسمبلی
سینیٹر چارلس شومر (D)
کرسٹن گلی برانڈ (D)
امریکی ہاؤس کا وفد 21 ڈیموکریٹس,
8 ریپبلیکن (list)
منتقہ میقات Eastern: UTC -5/-4
مخفف NY US-NY
موقع حبالہwww.ny.gov

مطلوبہ مضمون پر جائیے

نیو یارک شہر اکیاسی لاکھ کی آبادی کے ساتھ امریکا کا سب سے گنچان آباد شہر اور نیویارک ریاست کے چالیس فیصد لوگوں کا گھر ہے۔ یہ شہر سرمایہ کاری اور ثقافت کا مرکز پہچانا جاتا ہے اور باب ہجرت (گیٹ وے آف امیگریشن) جانا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق نیویارک غیر ملکی سیاحوں کی اولین ترجیح ہے۔ اس شہر کا نام سترہویں صدی کے ڈیوک آف یارک، جیمس اسٹوارٹ اور مستقبل کے جیمس دوم اور ہفتم برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ پر رکھا گیا۔

ست رہیوں صدی عیسوی میں ڈچ آبادکاروں کے اس علاقہ میں آمد کے وقت یہاں مقامی امریکی قبائل بستے تھے۔ 1609 میں ڈچ جہازران ہینری ہڈسن نے اس علاقہ پر پہلا دعوٰی کیا۔ 1614 میں دور حاضر کے شہر البانی کے قریب قلعہ نساء کی بنیاد رکھی گئی اور جلد ہی ڈچ آبادیوں کو نیا ایمسٹرڈیم اور وادی دریائے ہڈسن میں بسایا گیا اور نئے نیدر لینڈ کی بنیاد رکھی گئی۔ 1664 میں برطانیہ اس بستی پر قابض ہو گیا۔

تقریباً ایک تہائی امریکی انقلابی جنگوں کے میدان نیویارک میں سجے۔ 1777 میں نیویارک کا ریاستی آئین پاس ہوا۔ 26 جولائی 1788 میں نیویارک ریاستہائے متحدہ امریکا کے آئین کو منظور کرنے والی گیارہویں ریاست بنی۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.