لندن

لندن، برطانیہ کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ تقریباًً دو ہزار سال پرانی آبادی، جس کے تاریخی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی بنیاد قدیم رومیوں نے رکھی تھی۔ اس آبادی کے قیام سے آج تک لندن بہت سے تحریکوں اور عالمگیر واقعات کا مظہر رہا ہے، جس میں انگریزی کا ارتقا، صنعتی انقلاب اور قدیم رومیوں کا احیاء بھی شامل ہیں۔ مرکزِ شہر اب بھی وہی قدیم شہرِ لندن ہے، جس میں اب بھی قرون وسطٰی کی حدود نظر آتی ہیں، تاہم کم از کم اُنیسویں صدی سے نام “لندن“، اُن تمام علاقوں تک پھیل گیا، جو اس کے اطراف و اکناف میں آباد ہوئے تھے۔ اور آج آبادیوں کا یہ ہجوم لندن، برطانیہ کے علاقوں اور عظیم لندن کے انتظامی علاقے اور مقامی طور پر منتخب ناظم اور لندن دستور ساز مجلس کا حامل ہے۔ لندن دنیا کے ممتاز تجارتی، معاشی اور ثقافتی مراکز میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کی سیاسی، تعلیمی، تفریحی، صحافتی، فیشن اور فنون لطیفہ اس کے گہرے اثرات، اس کے بین الاقوامی شہر ہونے کے شاہد ہیں۔ لندن چار یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کا حامل ہے: ویسٹمنسٹر محل اور کلیسائے ویسٹمنسٹر، کلیسائے سینٹ مارگریٹ، لندن بُرج، گرینچ کی تاریخی آبادی اور شاہی نباتیاتی باغیچہ، کیو۔ یہ شہر اندرون ملک و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ لندن بہت سے قسم کے لوگ، مذاہب اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے، اس شہر میں تین سو سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ 2006ء کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں کی آبادی 75,12,400 ہے جو عظیم لندن کی حدود میں ہے۔ یہ آبادی کے لحاظ سے یورپی اتحاد کا سب سے بڑا شہر ہے۔ سن 2001ء کے اعداد و شمار کے مطابق لندن کے شہری علاقوں کی آبادی 82,78,251 جبکہ میٹروپولیٹن علاقوں کی آبادی ایک کڑور بیس لاکھ سے ایک کڑور چالیس لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

لندن
London
مملکت متحدہ اور انگلستان کا دار الحکومت
اوپر سے گھڑی وار: لندن شہر پیش منظر میں مع کینری وارف دور پس منظر میں، ٹریفالگر اسکوائر، لندن آئی، ٹاوربرج اور لندن انڈرگراؤنڈ کی علامت بگ بین کے سامنے
لندن
London
لندن
London
لندن
London
لندن
London
انگلستان میں مقام##مملکت متحدہ میں مقام##یورپ میں مقام##زمین پر مقام
متناسقات: 51°30′26″N 0°7′39″W
خود مختار ریاست مملکت متحدہ
ملک انگلستان
علاقہ لندن عظمیٰ
آباد از رومی سلطنت 47 عیسوی
بطور لوندینیوم
کاؤنٹی لندن شہر اور لندن عظمیٰ
اضلاع لندن شہر اور 32 برو
حکومت
  قسم ذمہ دار اتھارٹی
  مجلس گریٹر لندن اتھارٹی
  منتخب ادارہ لندن اسمبلی
  میئر صادق خان (لیبر پارٹی)
  لندن اسمبلی 14 حلقہ جات
  مملکت متحدہ پارلیمان 73 حلقہ جات
  یورپی پارلیمان لندن
رقبہ
  لندن عظمیٰ 1,572 کلو میٹر2 (607 مربع میل)
  شہری 1,737.9 کلو میٹر2 (671.0 مربع میل)
  میٹرو 8,382 کلو میٹر2 (3,236 مربع میل)
بلندی 11 میل (36 فٹ)
آبادی (2017)
  لندن عظمیٰ 8,825,000
  کثافت 5,590/کلو میٹر2 (14,500/مربع میل)
  شہری 9,787,426
  میٹرو 14,040,163
نام آبادی لنڈنر
کاکنی (مکالماتی)
جی وی اے (2016)
  کل پاؤنڈ اسٹرلنگ396 بلین (امریکی ڈالر531 بلین)
  فی کس پاؤنڈ اسٹرلنگ45,046 (امریکی ڈالر60,394)
منطقۂ وقت گرینوچ معیاری وقت (UTC)
  گرما (گرمائی وقت) برطانوی موسم گرما وقت (UTC+1)
ڈاک رمز علاقے
ٹیلی فون کوڈ
پولیس لندن شہر پولیس اور میٹروپولیٹن پولیس
بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیتھرو (ایل ایچ آر)
سٹی (ایل سی وائی)
لندن عظمی سے باہر:
گیٹوک (ایل جی ڈبلیوو)
اسٹینسٹیڈ (ایس ٹی این)
لوٹن (ایل ٹی این)
ساوتھ اینڈ (ایس ای این)
GeoTLD ۔london
ویب سائٹ london.gov.uk
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.