ویٹیکن سٹی

ویٹیکن سٹی اٹلی کے شہر روم میں واقعہ ایک خود مختار ریاست ہے۔ ریاست تقریبا چاروں طرف سے دیواروں سے گھری ہوئی ہے جس کا کل رقبہ 44 ہیکٹر ہے اور یہ دنیا کی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹی خود مختار ریاست کہلاتی ہے۔ ریاست کو 1929ء میں قائم کیا گیا اور ریاست کا سربراہ پاپاۓ روم ہوتا ہے اور یہاں ہی پاپاۓ روم کی رہائش گاہ اپوسٹالک محل ( رسولی محل ) اور رومی کریا (پاپائیت) واقع ہیں۔ ویٹیکن سٹی کو بلاشبہ کاتھولک عیسائیوں کا مذہبی دار الخلافہ کہا جا سکتا ہے۔

  

ویٹیکن سٹی
(لاطینی میں: Status Civitatis Vaticanæ) 
ویٹیکن سٹی
پرچم
ویٹیکن سٹی
نشان

 

ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 41.904°N 12.453°E / 41.904; 12.453   [1]
رقبہ 0.440297 مربع کلومیٹر  
سرکاری زبان اطالوی [2]،  فرانسیسی ،  لاطینی زبان  
آبادی 1000 (2017)[3] 
حکمران
طرز حکمرانی مذہبی آمریت ،  مطلق العنان بادشاہت [4] 
پوپ   فرانسس اول (13 مارچ 2013–) 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 11 فروری 1929 
عمر کی حدبندیاں
الحاق اور رکنیت
مشترکہ سرحدیں
اطالیہ (Italy–Vatican City border )
یورپی اتحاد  
دیگر اعداد و شمار
کرنسی یورو  
منطقۂ وقت مرکزی یورپی وقت
متناسق عالمی وقت+01:00  
ٹریفک سمت دائیں  
ڈومین نیم va.  
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،باضابطہ ویب سائٹ،باضابطہ ویب سائٹ،باضابطہ ویب سائٹ،باضابطہ ویب سائٹ 
الرمز البريدي 00120 
آیزو 3166-1 الفا-2 VA 
بین الاقوامی فون کوڈ +3906698،  +379[10] 

تاریخ

رومی کریا (پاپائیت) کی بنیاد پاپ سکسٹس پنجم نے سولہویں صدی عیسوی میں رکھی جس کے ابتدائی مقاصد مذہبی اور سماجی تھے۔ انیسویں صدی عیسوئی میں پیدمونتیز اطالوی حکومت کے پھلاؤ سے اس کے اختیارات کم ہونے لگے۔ 1860ء تک اطالوی حکومت اطالوی جزیرہ نما کا زیادہ تر حصہ جو پاپاۓ روم کی ریاست (پاپائی ریاستیں) میں شامل تھا زیر اقتدار لا چکی تھی۔ 1870ء میں روم بھی اطالوی حکومت کے زیر اقتدار تھا جس کے ساتھ ہی پاپائے روم کی طاقت کا خاتمہ ہو گیا۔ 1919ء تک اطالوی حکومت پورے جزیرہ نما بشمول سسلی اور ساردینیا پر قائم ہو چکی تھی۔ 1929ء میں پاپاۓ روم اور اطالوی حکومت لیٹرن معاہدہ (Lateran Treaties) پر متفق ہوئے۔ جس کی رو سے رومی کریا سابقہ پاپائی ریاست (Papal States) سے دست بردار ہو گیا اور اب رومی کریا زیادہ تر پاپائے روم اور کاتھولک عیسائي مذہبی خدمات سر انجام دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

پاکستان کے ساتھ تعلقات

پاکستان کے ویٹیکن سٹی کے ساتھ خاص تعلقات ہیں۔ ویٹیکن سٹی کے لیے پاکستان کا ایک مخصوص سفیر ہے۔ ان کے تبادلۂ خیال میں عموماً سب سے اہم موضوع پاکستان میں عیسائیوں کے ساتھ برتاؤ ہوتا ہے۔

بیرونی ربط

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1.   "صفحہ ویٹیکن سٹی في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اگست 2019۔
  2. http://www.treccani.it/enciclopedia/stato-della-citta-del-vaticano_(Enciclopedia-Italiana)/
  3. The World Factbook — ناشر: سی آئی اے
  4. https://www.cia.gov/library/publications/the-world-factbook/geos/vt.html
  5. http://www.upu.int/en/the-upu/member-countries.html — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2019
  6. https://www.interpol.int/Member-countries/World — اخذ شدہ بتاریخ: 7 دسمبر 2017 — ناشر: انٹرپول
  7. https://www.interpol.int/fr/Pays-membres/Europe/Vatican-%C3%89tat-de-la-Cit%C3%A9-du
  8. https://www.opcw.org/about-opcw/member-states/ — اخذ شدہ بتاریخ: 7 دسمبر 2017 — ناشر: تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار
  9. https://www.itu.int/online/mm/scripts/gensel8 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2019
  10. https://www.itu.int/dms_pub/itu-t/opb/sp/T-SP-E.164D-11-2011-PDF-E.pdf
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.