میکسیکو شہر

یہ مضمون ملک میکسیکو کے دار الحکومت میکسیکو(میخیکو) شہر کے بارے میں ہے۔ میکسیکو(میخیکو) کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے میکسیکو (ضد ابہام)

  

میکسیکو شہر
(ہسپانوی میں: Ciudad de México) 
 

میکسیکو شہر
پرچم
میکسیکو شہر
نشان

تاریخ تاسیس 13 اگست 1521 
  نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک میکسیکو [1]  [2][3]
دارالحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ میکسیکو  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 19.419444444444°N 99.145555555556°W / 19.419444444444; -99.145555555556   [4]
رقبہ 1485 مربع کلومیٹر  
بلندی 2250 میٹر  
آبادی
کل آبادی 8918653 (2016) 
مزید معلومات
جڑواں شہر
انڈورا لا ویلا
ایتھنز
اریکیپا
بیجنگ
بیروت
برلن (1 ستمبر 1993–)[5]
بوگوتا
بیونس آئرس (2006–)
سان جوآن
قاہرہ
کراکس
شکاگو
سیوداد خواریز
کوزکو (7 جولا‎ئی 1987–)
دوحہ
گوئٹے مالا شہر (1998–)
استنبول
جکارتا
کیلننگراڈ
کیف
کویت شہر
لا پاز
لیما
لزبن
لاس اینجلس (11 دسمبر 1969–)
میدرد (17 نومبر 1983–)
منیلا
مونٹیویڈیو
ناگویا (15 فروری 1978–)
نیکوسیا
پاناما شہر
رانچی
ریو دے جینیرو
سینٹیاگو
ساؤ پالو
سان سلواڈور (14 ستمبر 1979–)
سؤل (30 اگست 1993–)
اسٹاک ہوم
شٹوٹگارٹ
سڈنی
تل ابیب
ٹورانٹو
ہوسٹن
ہوانا (25 ستمبر 1997–)
ماراکایبو
سانتو دومنگو
گواڈلہارا (1996–)
مانٹیری (2003–)
کادیز (2009–)[6]
روساریو، سانتا فے (2010–)[7]
موروم (2010–)
سمرقند (2010–)
جواناجواتو (1996–) 
اوقات متناسق عالمی وقت−06:00  
رمزِ ڈاک
01000–16999 
فون کوڈ 55 
آیزو 3166-2 MX-CMX 
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز 3527646 
[[file:|16x16px|link=|alt=]] 
[مکمل اسکرین پر]

میکسیکو شہر (ہسپانوی: Ciudad de México, México D.F،(سیوداد دے میخیکو) انگریزی: Mexico City) میکسیکو(میخیکو) کا دار الحکومت ہے۔ یہ دنیا کے عظیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو میکسیکو(میخیکو) کے وسط میں بلند سطح مرتفع پر وادی میکسیکو میں واقع ہے۔ شہر سطح سمندر سے 2240 میٹر (7349 فٹ) کی بلندی پر ہے، جس کے ارد گرد سطح سمندر سے 4 ہزار سے 5500 میٹر بلند تک آتش فشاں پہاڑ ہیں۔

میکسیکو شہر کو 1521ء میں ایزٹیک سلطنت (آزتیک)کے دار الحکومت کے کھنڈر پر ایک بلدیہ کی حیثیت سے بسایا گیا۔ 1928ء میں اس بلدیہ کا خاتمہ کر دیا گیا اور میکسیکو شہر کا نام دیا گیا۔

باضابطہ نام Ciudad de México(سیوداد دے میخیکو) وفاقی ضلع (Distrito Federal) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جو میکسیکو کی وفاقی حکومت کے زیر انتظام علاقہ ہے۔ یہ شہر کا تاریخی علاقہ ہے، البتہ بلدیاتی دور کے میکسیکو سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ میکسیکو شہر کا شہری علاقہ شمال کی جانب ہے جبکہ وفاقی ضلع کے جنوب کا علاقہ دیہی و پہاڑی ہے۔

میکسیکو(میخیکو) شہر کے ام البلد (metropolitan area) میں 17.8 ملین باشندے رہائش پزیر ہیں (بہ مطابق 2000ء مردم شماری)۔ اس لحاظ سے میکسیکو شہر(سیوداد دے میخیکو) ٹوکیو، نیو یارک شہر، سیول اور ساؤ پاؤلو کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچ بڑے ام البلاد میں سے ایک ہے۔

شہر مقامی و ہسپانوی ثقافت کا عکاس ہے اور حالیہ چند دہائیوں میں عظیم مالیاتی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور سیاحتی مرکز کی حیثیت سے ابھرا ہے۔

شہر 1968ء میں ایک اولمپک کھیل اور 1970ء اور 1986ء کے فیفا عالمی کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

19 ستمبر 1985ء کو شہر ایک زبردست زلزلے کا نشانہ بنا، جس کی قوت ریکٹر اسکیل (ریخٹر سکیل)پر 8.1 تھی۔ اس کے نتیجے میں 5 ہزار (حکومتی اعداد و شمار) سے 20 ہزار کے درمیان افراد ہلاک ہوئے اور 50 سے 40 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔ ایک لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ محض تین منٹوں میں 4 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اس قیامت خیز زلزلے کے محض 36 گھنٹوں بعد 7.5 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ لیکن شہر اس عظیم تباہی سے محض ایک سال میں نکل آیا اور 1986ء میں ایک مرتبہ پھر فیفا عالمی کپ کی کامیاب میزبانی کی۔

جڑواں شہر

  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/1256.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.  "صفحہ میکسیکو شہر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  3.   "صفحہ میکسیکو شہر في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  4.   "صفحہ میکسیکو شہر في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  5. Städtepartnerschaft Mexiko-Stadt
  6. México DF, otro hermano para Cádiz
  7. Texto de la Conferencia dictada tras la firma del Convenio de Colaboración en el Bicentenario entre la Municipalidad de Rosario, Argentina, y la Ciudad de México
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.