شمالی کوریا

شمالی کوریا (عوامی جمہوریہ کوریا) (انگریزی: democratic people's republic of korea) کا قیام یکم مئی 1948ءکو کوریا کے ان علاقوں پر عمل میں آیا تھا جن پر جنگ عظیم ثانی میں سوویت روس کا قبضہ ہو گیا تھا۔ اس کا رقبہ 46500 مربع میل ہے اور آبادی 21386000 (21.38 ملین)ہے۔ 1950 ءمیں شمالی کوریا کی افواج نے جنوبی کوریا کو فتح کرنے کی کوشش کی۔ تین سال کی جنگ کے بعد چین اور امریکا کی مداخلت سے جنگ بندی عمل میں آئی۔ اگلی چار دہائیوں کے دوران کم ال سنگ کی قیادت میں اشتراکی حکومت نے سیاسی اقتصادی اور سماجی شعبوں کو مستحکم بنانے کی کوشش کی۔ قدرتی وسائل اور ہائڈروالیکٹرک پیداوار سے ملک کی فوجی قوت میں بہت اضافہ ہو گیا اور بھاری صنعتوں کا قیام عمل میں آیا۔ شمالی کوریا کے پاس اس وقت بڑی تعداد میں دور مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں نزدیک مار کرنے والے میزائل بھی موجود ہیں جن سے جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

  

شمالی کوریا
(کوریائی میں: 조선민주주의인민공화국) 
شمالی کوریا
پرچم
شمالی کوریا
نشان

 

ترانہ:ایگوکگا  
زمین و آبادی
متناسقات 40°N 127°E / 40; 127   [1]
بلند مقام کوہ پائکتو  
پست مقام بحیرہ جاپان (0 میٹر ) 
رقبہ 120540 مربع کلومیٹر  
دارالحکومت پیانگ یانگ  
آبادی 24895480 (2013)[2] 
اوسط عمر
64.684 سال (1999)[3]
65.268 سال (2000)[3]
66.087 سال (2001)[3]
66.925 سال (2002)[3]
67.615 سال (2003)[3]
68.102 سال (2004)[3]
68.389 سال (2005)[3]
68.54 سال (2006)[3]
68.676 سال (2007)[3]
68.886 سال (2008)[3]
69.187 سال (2009)[3]
69.572 سال (2010)[3]
70.011 سال (2011)[3]
70.448 سال (2012)[3]
70.842 سال (2013)[3]
71.179 سال (2014)[3]
71.457 سال (2015)[3]
71.685 سال (2016)[3] 
حکمران
طرز حکمرانی یک جماعت ریاست  
رہبر اعلیٰ شمالی کوریا   کم جونگ اون (30 دسمبر 2011–) 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 9 ستمبر 1948 
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال ،  17 سال  
الحاق اور رکنیت
اقوام متحدہ (17 ستمبر 1991–)
ادارہ برائے خوراک و زراعت
گروپ 77
بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم
ریڈ کراس
عالمی اتحاد برائےاجتماع صلیب احمرو ہلال احمر
بین الاقوامی آب نگاری تنظیم [4]
بین الاقوامی بحری تنظیم
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی
بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت
غیر وابستہ ممالک کی تحریک
اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی
یونیسکو (18 اکتوبر 1974–)[5]
عالمی سیاحت تنظیم
عالمی ڈاک اتحاد [6]
عالمی ادارہ صحت
عالمی تنظیم برائے فکری ملکیت
عالمی موسمیاتی تنظیم
عالمی ٹیلی مواصلاتی اتحاد (24 ستمبر 1975–)[7] 
مشترکہ سرحدیں
جنوبی کوریا (Korean Demilitarized Zone اور North Korea–South Korea border )
روس (North Korea–Russia border )
عوامی جمہوریہ چین (China–North Korea border )
سوویت اتحاد  
خام ملکی پیداوار
  کل
16282601357 امریکی ڈالر [8] 
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+09:00 [9] 
ٹریفک سمت دائیں  
ڈومین نیم kp.  
آیزو 3166-1 الفا-2 KP 
بین الاقوامی فون کوڈ +850 

مارچ 1993 ءمیں شمالی کوریا دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے این پی ٹی (NPT) کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا۔ تاہم اقوام متحدہ نے اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تو جون 1993 ءمیں شمالی کوریا نے اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ 13 اگست 1993 ءکو امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ایک عبوری سمجھوتہ طے پایا جس میں نیو کلیائی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

8 جولائی 1994 ءکو کم ال سنگ کا انتقال ہو گیا اور ان کی جگہ ان کے بیٹے کم ال جونگ نے سنبھالی۔

17 دسمبر 1999 ءکو امریکا نے کوریا پر سفر کی پابندیاں نرم کر دیں اور کوریا نے دور مار میزائل کے تجربے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہائیڈروجن بم

2 ستمبر 2017ء کو شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کی طاقت ایک میگا ٹن تھی۔ یہ ہتھیار اتنا چھوٹا ہے کہ باآسانی میزائیل پر سوار ہو سکتا ہے۔ عالمی اداروں نے اس تجربے کے نتیجے میں جو مصنوعی زلزلہ ریکارڈ کیا اس کی شدت 6.3 تھی۔[10]

فہرست متعلقہ مضامین شمالی کوریا

  • فہرست متعلقہ مضامین شمالی کوریا

حوالہ جات

  1.   "صفحہ شمالی کوریا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اگست 2019۔
  2. ناشر: عالمی بنک
  3. http://data.uis.unesco.org/Index.aspx?DataSetCode=DEMO_DS
  4. https://www.iho.int/srv1/index.php?option=com_wrapper&view=wrapper&Itemid=452&lang=en — اخذ شدہ بتاریخ: 8 دسمبر 2017 — ناشر: بین الاقوامی آب نگاری تنظیم
  5. http://www.unesco.org/eri/cp/ListeMS_Indicators.asp
  6. http://www.upu.int/en/the-upu/member-countries.html — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2019
  7. https://www.itu.int/online/mm/scripts/gensel8 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2019
  8. https://unstats.un.org/unsd/snaama/resQuery.asp — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اگست 2017
  9. N Korea to adjust time zone to match the South — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مئی 2018 — شائع شدہ از: 30 اپریل 2018
  10. North Korea Conducts Nuclear Test
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.