جرمنی

جرمنی (i/ˈɜrməni/; جرمن: Deutschland، تلفظ [ˈdɔʏtʃlant])، رسمی طور پر Federal Republic of Germany (جرمن: Bundesrepublik Deutschland، سنیے ),[lower-alpha 1][1] وسطی یورپ میں واقع ایک ملک کا نام ہے۔ اس کا سرکاری نام وفاقی جمہوریہ جرمنی ہے۔ اسے انگریزی زبان میں جرمنی، جرمن زبان میں ڈوئچ لانڈ اور عربی زبان میں المانیا کہا جاتا ہے۔ اس کی قومی زبان جرمن ہے۔ اس میں 16 ریاستیں ہیں۔ اس کے شمال میں بحر شمالی، ڈینمارک اور بحر بالٹک واقع ہیں، مشرق میں پولینڈ اور چیک جمہوریہ، جنوب میں آسٹریا اور سوائٹزرلینڈ اور مغرب میں فرانس، لگزمبرگ، بيلجيم اور نيدر لينڈ واقع ہیں۔

لوا خطا: not enough memory۔

جرمنی اقوام متحدہ، نیٹو اور جی۔ایٹ کا رکن ہے۔ یہ یورپی یونین کا تاسيسي رکن اور یورپ کا سب سے زیادہ آبادی والا اور سب سے طاقتور اور دنیا کی تیسری بڑی معيشت رکھنے والا ملک ہے۔

انتظامی تقسیم

انتظامی طور پر جرمنی کو سولہ ریاستوں (جرمن میں: لینڈر، واحد:لانڈ) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے تین ریاستیں صرف ایک شہر اور اس سے ملحق علاقے پر مشتمل ہیں۔ یہ ریاستیں برلن، ہامبورگ اور بریمین ہیں۔ ان کے علاوہ ریاستیں ہیں:

  • بادن-وورتمبرگ (Baden-Württemberg )
  • بایرن ( Bayern)
  • برانڈِن بورگ (Brandenburg)
  • تھورنگیا (Thuringia)
  • رائنلانڈ فالس(Rheinland-Pfalz)
  • زارلانڈ (Saarland)
  • زا خزن (Sachsen)
  • زاخزن آنھالٹ(Sachsen-Anhalt)
  • شلیسوگ ہولسٹاینSchleswig-Holstein
  • میکلنبرگ فورپومرن (Mecklenburg-Vorpommern)
  • نورڈرائن ویسٹفالن ( Nordrhein-Westfalen)
  • نیڈرزاخزن(Niedersachsen)
  • ہیسّین(Hessen)

ان ریاستوں میں آبادی کے لحاظ سے نوردرائن ویسٹفالن اور رقبے کے لحاظ سے باویریا سب سے بڑی ریاست ہے۔

جرمنی کے سب سے بڑے شہر یہ ہیں:

  • برلن (دار الحکومت) 3،391،407 نفوس
  • ہامبورگ 1،736،752 نفوس
  • میونخ 1،397،537 نفوس
  • کولن 975،907 نفوس
  • فرینکفرٹ بمقابل مائن 657،126 نفوس

زبان

جرمنی میں اکثریت کی زبان جرمن ہے۔

تاريخ

جرمن ایک قدیم مولک ہے

حوالہ جات

  1. IPA transcription of "Bundesrepublik Deutschland": [ˈbʊndəsʁepuˌbli:k ˈdɔʏtʃlant]
  1. Mangold, Max (ویکی نویس.)۔ Duden, Aussprachewörterbuch (German زبان میں)۔ Dudenverlag۔ صفحات 271, 53f۔ آئی ایس بی این 978-3-411-20916-3۔
  • فہرست متعلقہ مضامین جرمنی
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.