تل ابیب

تل ابیب اسرائیل کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ اس کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 3 لاکھ 91 ہزار نفوس ہے۔ اس شہر کا کل رقبہ 51.8 مربع کلومیٹر ہے اور ام البلد میں کل 31 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں (بمطابق 2008ء)۔ تل ابیب یافو بلدیہ یہاں کے انتظام کی ذمہ داری نبھاتی ہے، جس کے سربراہ رون ہلدائی ہیں۔

  

تل ابیب
(عبرانی میں: תֵּל אָבִיב-יָפוֹ) 
 

تل ابیب
پرچم
تل ابیب
نشان

تاریخ تاسیس 11 اپریل 1909 
  نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک اسرائیل (14 مئی 1948–)[1]
تعہدی فلسطین (25 اپریل 1920–13 مئی 1948)
مقبوضہ دشمن علاقہ انتظامیہ (دسمبر 1917–24 اپریل 1920)
سلطنت عثمانیہ (–نومبر 1917)  [2][3]
دارالحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ تل ابیب ضلع  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 32.083333333333°N 34.8°E / 32.083333333333; 34.8   [4]
رقبہ 52000000 مربع میٹر  
بلندی 5 میٹر  
آبادی
کل آبادی 443939 (2017)[5] 
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات 00  
رمزِ ڈاک
61000–61999 
فون کوڈ 3 
آیزو 3166-2 IL-TA 
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز 293397 
[[file:|16x16px|link=|alt=]] 
[مکمل اسکرین پر]

تل ابیب کی بنیاد 1909ء میں تاریخی ساحلی شہر یافا کے باہر بحیرہ روم کے ساحلوں رکھی گئی تھی۔ اس شہر کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی یافا کی اہمیت کم ہوتی گئی، جو عربوں کا اس علاقے میں سب سے بڑا مرکز گردانا جاتا تھا۔ 1950ء میں، اسرائیل کے معرض وجود میں آنے کے دو سال بعد تل ابیب اور یافا کو ایک ہی بلدیہ میں ضم کر دیا گیا۔ تل ابیب کا "سفید شہر" یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے جو 2003ء میں شامل کیا گیا۔

تل ابیب کا شمار عالمی شہروں میں کیا جاتا ہے، جو اسرائیلی معیشت کا بڑا مرکز اور ملک کا امیر ترین شہر ہے۔ یہاں بین الاقوامی اہمیت کے حامل دفاتر اور تحقیق کے شعبہ جات واقع ہیں۔ یہاں کے خوبصورت ساحل، شراب خانے، چائے خانے، ریستوراں، تجارتی مراکز، موسمی حالات اور نہایت جدید طرز زندگی نے اسے ایک معروف سیاحتی مرکز کا درجہ دلایا ہے۔ یہ اسرائیلی معیشت کی ریڑھ تصور کیا جاتا ہے اور اس کی خاصیت فنون اور تجارتی مرکز کے طور پر عیاں ہے۔ 2008ء میں فارن پالیسی جریدے نے بین الاقوامی اہمیت کے شہروں کی فہرست میں تل ابیب کو 42 واں درجہ دیا۔ تل ابیب دنیا کا 17 واں مہنگا ترین شہر ہے۔

جڑواں شہر

تل ابیب کو دنیا بھر کے 27 شہروں کے ساتھ جڑواں قرار دیا گیا ہے جبکہ لاس اینجلس ، امریکہ {{{2}}} کے ساتھ یہ شراکت دار شہر ہے۔ جڑواں شہروں کی فہرست درج ذیل ہے:

  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/863.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.  "صفحہ تل ابیب في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  3.   "صفحہ تل ابیب في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  4.   "صفحہ تل ابیب في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  5. https://en.wikipedia.org/wiki/Tel_Aviv
  6. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.haaretz.com/1.4989355 — عنوان : Tel Aviv Decides to Retain Contract With Gaza City as Twin City — شائع شدہ از: ہاآرتس
  7. https://www.izmir.bel.tr/tr/KardesKentler/62
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.