اسلامی تقویم

قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔



بسلسلہ مضامین:
اسلام

آج

ہفتہ
15 ذوالحجہ 1440 ھ


17 اگست 2019 ء


26 مرداد 1398 ھ ش

تکنیکی معلومات

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت 26 صفر کو ہوئی۔ مگر چونکہ عرب لوگ سال کا آغاز محرم سے کیا کرتے تھے اس لیے اسلامی سال کو ایک ماہ 25 دن پیچھے سے شمارکیا گیا۔ اس لیے پہلی قمری ہجری کی پہلی تاریخ یعنی اول محرم مؤرخہ 16 جولائی 622ء کے مطابق ہوئی۔ حسب سابق اس میں بارہ ماہ رکھے گئے۔ ہر مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔ جس کے شروع ہونے کا فیصلہ چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ قمری ہجری سال ہر عیسوی سال کی نسبت دس یا گیارہ دن پہلے شروع ہوتا ہے یعنی ہر سال ہجری اور عیسوی سال کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ سن 20842 میں ایک ہی قمری ہجری اور عیسوی سال ہوگا۔ ہر 33 یا 34 سال بعد ایسا موقع آتا ہے جب ایک قمری ہجری سال مکمل طور پر ایک عیسوی سال کا اندر ہی رہتا ہے جیسا سن 2008 عیسوی میں۔

ہجری یا اسلامی تقویم کے مہینے

ہجری مہینے
نمبر شمار مہینہ
1محرّم یا محرم الحرام
2صفر یا صفر المظفر
3ربیع الاول
4ربیع الثانی
5جمادی الاول
6جمادی الثانی
7رجب یا رجب المرجب
8شعبان یا شعبان المعظم
9رمضان یا رمضان المبارک
10شوال یا شوال المکرم
11ذوالقعدۃ
12ذوالحجۃ

ہفتے کے دن

عربیانگریزیمالٹیترکیصومالیفارسیاردوہندیملیالمبنگلہکنڑاعبرانیانڈونیشیائیمالےفلپائنیپشتوتاملتیلگوکشمیریہاوسایوروبا
1(Yaum) al-Aḥad
الأحد
(first day)
SundayIl-ĦaddPazarAxad
احد
Yek-Shanbeh
یکشنبہ
Itwaar
اتوار
Ravivaar
रविवार
ഞായര്‍
ñaayar
Robibar
রবিবার
Bhaanuvaara / Ravivaara / Aadityavaara
ಭಾನುವಾರ / ರವಿವಾರ / ಆದಿತ್ಯವಾರ
Yom Rishon
יום ראשון
MingguAhadLinggoاتوار/يوه نۍ Yawanay/itwarஞாயிற்றுக்கிழமை
gyayitrukkilamai
ఆదివారం
Aadivaaram
A'ath'warLahadiỌjọ́ Àìkú
2(Yaum) al-Ithnayn
الاثنين
(second day)
MondayIt-TnejnPazartesiIsniinDo-Shanbeh
دوشنبہ
Piir
پير
Somvaar
सोमवार
തിങ്കള്‍
thiṅkal
Shombar
সোমবার
Somavaara
ಸೋಮವಾರ
Yom Sheni
יום שני
SeninIsninLunesګل/دوه نۍ Dwanay/gulதிங்கட்கிழமை
thingatkkilamai
సోమవారం
Somavaaram
Chender'r'warLitininỌjọ́ Ìṣẹ́gun
3(Yaum) ath-Thalaathaaʼ
الثلاثاء
(third day)
TuesdayIt-TlietaSalıTalaadoSeh-Shanbeh
سہ شنبہ
Mangal
منگل
Mangalvaar
मंगलवार
ചൊവ്വ
chovva
Monggolbar
মঙ্গলবার
Mangalavaara
ಮಂಗಳವಾರ
Yom Shlishi
יום שלישי
SelasaSelasaMartesنھہ/منځنۍ Manzanay/nahiaசெவ்வாய்க்கிழமை
sevvaikkilamai
మంగళవారం
Mangalavaaram
Bo'um'warTalataỌjọ́ Ìṣẹ́gun
4(Yaum) al-Arba‘aa’
الأربعاء
(fourth day)
WednesdayL-ErbgħaÇarsambaArbaco
أربعو
Chahar-Shanbeh
چہارشنبہ
Budh
بدھ
Budhvaar
बुधवार
ബുധന്‍
budhan
Budhbar
বুধবার
Budhavaara
ಬುಧವಾರ
Yom Revi'i
יום רביעי
RabuRabuMiyerkulesشورو/څلنۍ Salanay/shoroபுதன்கிழமை
buthankilamai
బుధవారం
Budhavaaram
Bo'dh'warLarabaỌjọ́-rírú/Ọjọ́rú
5(Yaum) al-Khamīs
الخميس
(fifth day)
ThursdayIl-ĦamisPerşembeKhamiisPanj-Shanbeh
پنجشنبہ
Jumeh‘raat
جمعرات
Guruvaar / Brahaspativaar
गुरुवार
വ്യാഴം
vyazham
Brihôshpotibar
বৃহস্পতিবার
Guruvaara
ಗುರುವಾರ
Yom Khamishi
יום חמישי
KamisKhamisHuwebesزيارت/پنځنۍ Panzanay/ziyaratவியாழக்கிழமை
viyalakkilamai
గురువారం
Guruvaaram
Bres'warAlhamisỌjọ́bọ̀/Ọjọ́ Àṣẹ̀ṣẹ̀ Dáyé
6(Yaum) al-Jumu‘ah
الجمعۃ
(gathering day)
FridayIl-ĠimgħaCumaJimcoJom‘e / Adineh
جمعہ / آدينہ
Juma‘h
جمعہ
Shukravaar
शुक्रवार
വെള്ളി
veḷḷi
Shukrobar
শুক্রবার
Shukravaara
ಶುಕ್ರವಾರ
Yom Shishi
יום ששי
JumatJumaatBiyernesجمعہ/ادینہ Adina/jumaவெள்ளிக்கிழமை
vellikkilamai
శుక్రవారం
Shukravaaram
Jum'mahJuma'aỌjọ́ Ẹtì
7(Yaum) as-Sabt
السبت
Is-Sibt
SaturdayIs-SibtCumartesiSabtiShanbeh
شنبہ
Hafta /
ہفتہ
Shanivaar
शनिवार
ശനി
shani
Shonibar
শনিবার
Shanivaara
ಶನಿವಾರ
Yom سبت
יום שבת
SabtuSabtu /khaliSabadoSabtuசனிக்கிழமை
sanikkilamai
శనివారం
Shanivaaram
Butt'war alahAsabarỌjọ́ Àbá Mẹ́ta

اہم تواریخ

اہم تواریخ
تاریخ واقعہ
1 محرّماسلامی سال کا پہلا دن اور عمر فاروق کا یوم وفات
10 محرّموفات حسین يوم عاشوراء
28 صفررحلت حضور سرورکائنات محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور وفات حسن
12 ربیع الاولولادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔ بعض روایات کے مطابق 9 ربیع الاول اور بعض کے مطابق 17 ربیع الاول
22 جمادی الثانیابو بکر صدیق نے وفات پائی
13رجبولادت علی ابن ابی طالب
27 رجبواقعہ معراج
15 شعبانشب برات اور قبلہ تبديل كرنے كا حكم
3 رمضانفاطمۃ الزھراء نے وفات پائی
17 رمضانعائشہ بنت ابی بکر نے وفات پائی اور غزوہ بدر پیش آیا
19 رمضانعلی ابن ابی طالب پر قاتلانہ حملہ
21 رمضانوفات علی ابن ابی طالب
27 رمضانشب قدر۔ ویسے یہ رمضان کی آخری راتوں میں کسی بھی طاق رات میں ہو سکتی ہے
یکم شوالعید الفطراور عمرو بن العاص کی وفات
7 شوالغزوہ احد پیش آیا
23 شوالغزوہ خندق پیش آیا
5 ذوالحجۃغزوہ سویق پیش آیا
10 ذوالحجۃعید الاضحیٰ اور آخرى وحی كا نزول
18 ذوالحجۃعثمان غنی کا یوم وفات

ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی

قمری ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہجری سال کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں۔ جواب میں اعشاریہ سے پہلے جو حصہ ہے وہ سال کو ظاہر کرے گا۔ اگر اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دے دی جائے تو جواب میں ان دنوں کی تعداد آ جائے گی جتنے دنوں کے بعد اس عیسوی سال میں یکم محرم ہوگی۔ یہ اعداد و شمار ایک یا دو دن کے فرق سے معلوم ہوں گے کیونکہ ایک ہی وقت میں دنیا کے مختلف حصوں میں دو مختلف اسلامی تاریخیں ممکن ہیں۔ 0.970224 اصل میں عیسوی سال کے حقیقی دورانیہ کو ہجری سال کے حقیقی دورانیہ پرتقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر 1428 کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں تو جواب میں 2007.057272 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ 1428 ہجری سن 2007 عیسوی میں شروع ہوگا۔ اگر 2007.057272 کے اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دی جائے تو 20.9 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ یکم محرم 1428 ہجری دنیا کے کچھ حصوں میں 20 جنوری 2007 عیسوی اور کچھ حصوں میں 21 جنوری 2007 عیسوی کو شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ چونکہ عیسوی تقویم میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں اس لیے 1500 عیسوی سے پہلے کی تاریخوں سے یکم محرم کا حساب لگانے کے لیے 365 سے ضرب دینے کے بعد تین تفریق کرنا ضروری ہے۔

ہجری مہینے

محرم|صفر|ربیع الاول|ربیع الثانی|جمادی الاول|جمادی الثانی|رجب|شعبان|رمضان|شوال|ذوالقعدہ|ذوالحجہ

بیرونی روابط

مزید دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.