احمد آباد (بھارت)

احمد آباد، ہندوستان کی ریاست گجرات کا سب سے بڑ اشہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے۔ احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمد شاہ کے ایما پر اس کی بنیاد قائم کی۔ یہ شہر سوتی کپڑے کی ملوں کی وجہ سے ہندوستان کا مانچسٹر کہلاتا تھا۔ لیکن اب سوتی کپڑے کی ساری ملیں بند ہو چکی ہیں۔ یہار میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اُردو میڈیم اسکول کے 76 ابتدائی مدارس (پرائمری اسکول) ہیں۔ اس کی آبادی تقریباً 52 لاکھ ہے۔ احمد آباد شہر احمد آباد ضلع کا صدرِ دفتر بھی ہے۔ اس شہر میں صوفیائے کرام کے مزارات اس کثرت سے ہیں کہ ملتان کی طرح اسے بھی مدینۃ الاولیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ہواؤں کے ساتھ کثرت سے گرد اُڑتی ہے، یہ دیکھ کر مغل شہنشاہ اکبر اعظم نے اسے گرداباد سے موسوم کیا تھا۔

احمد آباد (بھارت)
 

تاریخ تاسیس 26 فروری 1411 
  نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک بھارت (15 اگست 1947–)[1]
سلطنت گجرات (26 فروری 1411–نومبر 1572)
مغلیہ سلطنت (نومبر 1572–1753)
مراٹھا سلطنت (1738–6 نومبر 1817)
کمپنی راج (6 نومبر 1817–2 اگست 1858)
برطانوی ہند (2 اگست 1858–14 اگست 1947)  [2][3]
دارالحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ گجرات  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 23.03°N 72.58°E / 23.03; 72.58  
رقبہ 464.165 مربع کلومیٹر [4] 
بلندی 53 میٹر  
آبادی
کل آبادی 7645000 (2016) 
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+05:30  
رمزِ ڈاک
3800XX 
فون کوڈ 079 
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز 1279233 
[[file:|16x16px|link=|alt=]] 
[مکمل اسکرین پر]
س وامِنارائین مںدِر، احمدآباد

یہ ریاست گجرات کا 1970 تک دار الحکومت بھی رہا جسے بعد میں گاندھی نگر منتقل کر دیا گیا۔ گاندھی نگر، شہر احمدآباد سے 32 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گجرات کی ریاستی اسمبلی گاندھی نگر ہی میں ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. Ahmedabad,India — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2018
  2.  "صفحہ احمد آباد (بھارت) في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  3.   "صفحہ احمد آباد (بھارت) في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2019۔
  4. Ahmedabad Details :- — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2018
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.