ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
آزاد دائرۃ المعارف جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے
تعداد مضامین_ 160,566
Grafik eines SARS-CoV-2-Virions

کورونا وائرس کی عالمی وبا، 2019ء - 2020ء کورونا وائرس کی وبا مرض خط زمانی  بلحاظ مقام • اموات • سدباب
باب:کورونا وائرس مرض 2019ء

منتخب مضمون

استنبول جسے ماضی میں بازنطیوم اور قسطنطنیہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ترکی کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر اور ملک کا معاشی، ثقافتی اور تاریخی مرکز ہے۔ استنبول یوریشیا کا بین براعظمی شہر بھی ہے جو بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود کے درمیان آبنائے باسفورس کے دونوں کناروں پر واقع ہے. یہ آبنائے ایشیا کو یورپ سے جدا کرتی ہے۔ اس کا تجارتی اور تاریخی مرکز یوروپی جانب ہے اور اس کی آبادی کا ایک تہائی حصہ آبنائے باسفورس کے ایشیائی کنارے کے مضافاتی علاقوں میں رہتا ہے۔ اس کے میٹروپولیٹن علاقہ میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی مجموعی آبادی ہے جس کی بنا پر استنبول کا شمار دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ عالمی طور پر یہ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شہر اور یورپ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ نیز یہ استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کا انتظامی مرکز بھی ہے۔

سرائے بورنو کے مقام پر 600 ق م میں بازنطیوم کے نام سے آباد ہونے والے شہر کے اثر و رسوخ، آبادی اور رقبہ میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا رہا اور یہ تاریخ کا سب سے اہم شہر بن گیا۔ 330ء میں قسطنطنیہ کے نام سے از سر نو آباد ہونے کے بعد یہ شہر تقریباً 16 صدیوں تک متعدد سلطنتوں کا دار الحکومت رہا جن میں رومی سلطنت/بازنطینی سلطنت (330ء–1204ء)، لاطینی سلطنت (1204ء–1261ء)، فالیولوجی بازنطین (1261ء–1453ء) اور سلطنت عثمانیہ (1453ء–1922ء) شامل ہیں۔ رومی سلطنت اور بازنطینی دور میں شہر نے مسیحیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 1453ء میں فتح قسطنطنیہ کے بعد یہ مسلمانوں کا مرکز اور خلافت عثمانیہ کا دارالخلافہ بن گیا اور قسطنطنیہ کے نام سے 1923ء تک یہ سلطنت عثمانیہ کا دار الحکومت رہا۔ اس کے بعد دار الحکومت کو انقرہ منتقل کرکے اس شہر کا نام استنبول رکھ دیا گیا۔

 دیگر منتخب مضامین

حالیہ واقعات

آنگ سان سو چی

    منتخب فہرست

    ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2021/ہفتہ 06

    کیا آپ جانتے تھے

    برتھا بنز

      … انسانی تاریخ میں سب سے پہلے گاڑی چلانے والی خاتون برتھا بنز (تصویر میں) تھی؟
      کتب خانہ اسکندریہ کو 48 ق م میں ایک سے زائد مرتبہ جلایا جا چکا ہے تاہم اس وقت کتب خانہ میں کتب کی تعداد 700,000 کے آس پاس تھی؟
      آئین ہند دنیا میں کسی بھی آزاد ملک کا سب سے ضخیم مکتوب دستور ہے؟
      … صدر ترکمانستان صفر مراد نیازاف نے اپنی مقدس کتاب روح نامہ کے لیے ملک میں مہینوں اور ہفتوں کے نام تبدیل کرنا شروع کیے؟
      روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا پہیلی گیم ہے؟
      قرآن میں نبی موسیٰ کا نام 136 مرتبہ مذکور ہے، نبی عیسیٰ کا نام 25 مرتبہ مذکور ہے اور نبی محمد کا نام صرف چار مرتبہ مذکور ہے؟

    آج کا لفظ

    عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
    لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
    اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
    لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔
    ويكشنری · فہرست الفاظ

    کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

    اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 160,566 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


    بذریعہ وڈیو رہنمائی

    احتیاطی تدابیر برائے کووڈ-19

    منتخب تصاویر کی فہرست

    ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

    ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 160,566 مضامین موجود ہیں۔

    ویکیپیڈیا میں تلاش

    بنیادی سائنس
    فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

    اطلاقی سائنس
    ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

    ادبیات
    ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

    فنون لطیفہ اور ثقافت
    معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم

    ویکیپیڈیا دیگر زبانوں میں

    ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
    مؤسسہ ویکیمیڈیا ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
    ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!
    مضامین بلحاظ
    حروف تہجی
    ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س
    ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ھ ی ے

    ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور


    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.