کیوکس

کیوکس (انگریزی: kiwix) ایک مفت اور آزاد مصدر سافٹ ویئر ہے جو انٹرنیٹ پر موجود مواد کو پڑھنے اور بالخصوص ویکیپیڈیا کی ورق گردانی کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ پڑھنے کے لیے انٹرنیٹ سے مربوط ہونا ضروری نہیں، یعنی آف لائن مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید اس پروگرام میں کسی قسم کی پیچیدہ ترتیبات اور کھاتہ سازی کی بھی ضرورت نہیں۔ محض جس ویکیپیڈیا کو پڑھنا ہو اس کا نسخہ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور بغیرانٹرنیٹ رابطہ کے پڑھنا شروع کریں۔

کیوکس
تیار کردہعمانویل اینجل ہارٹ
مستحکم اشاعت0.9
آپریٹنگ سسٹملینکس، ونڈوز، میک
حجم21 MB + ZIM file
دستیاب زبانیں80+ زبانیں
اجازت نامہGPLv3
ویب سائٹکیوکس داٹ آرگ
کیوکس ومفط (OLPC) پر

ڈاؤنلوڈ

اس سافٹ ویئر کے ڈاؤنلوڈ کا مکمل طریقہ اس صفحہ پر موجود ہے اور یہیں سے ڈاؤنلوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
فی الوقت اردو ویکیپیڈیا کا حجم 935 ایم بی ہے، جبکہ انگریزی ویکیپیڈیا (بلاتصویر) کا حجم 18 جی بی ہے۔

خصوصیات

  1. بغیر انٹرنیٹ رابطہ کے تلاش کی سہولت دستیاب ہے۔
  2. کمپیوٹر کے اکثر اشتغالی نظام ونڈوز، لینکس، میک وغیرہ پر بخوبی کام کرتا ہے۔
  3. بطور PDF مضامین محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔

خطا یا اضافہ

لإضافة أي نوع من التهديد أو الراحة إلى البرنامج، باللغة الإنجليزية هنا يمكن تقديم الطلب.

بیرونی روابط

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.